فلائی دوبئی ائیر لائن نے پاکستان میں اپنی چوتھی براہ راست پرواز کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 15:08

فلائی دوبئی ائیر لائن  نے پاکستان میں اپنی چوتھی براہ راست پرواز کا ..

دوبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : فلائی دوبئی نے براہ راست کوئٹہ کے لیے اپنی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ جس کا آغاز 11 جون 2015 ء سے کیا جائے گا، فلائی دوبئی کے چیف ایگزیکٹو گیتھ ال گیتھ کا کہنا ہے کہ 2010 ء سے پاکستان میں پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، اور ہمیں سراہتے ہوئے عوام نے مزید سروسز کی ڈیمانڈ بھی کی، انہوں نے بتایا کہ رواں سال اعلان کی جانے والی منازل میں سے یہ چودھویں منزل بن گئی ہے، اپنے نیٹ ورک کو مزید پھیلانے کے لیے ہمیں بہت سے مواقع نظر آتے ہیں، فلائی دوبئی کی کوئٹہ سے ریٹرن ٹکٹ ایک ہزار چھ سو پینتالیس درہم میں مہیا کی جائے گی جس میں مسافر وں کو 7 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فلائی دوبئی پاکستان میں اپنی پروازوں کو ہفتہ وار تین گنا بڑھاتے ہوئے پاکستان کی جانب ہفتہ وار ستائیس فلائٹس کا ایک پلان شروع کرے گا، فلائی دوبئی نے 2010ء میں پاکستان میں اپنی سروس کا آغز کیا تھا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک فلائٹ کراچی آتی تھی، جس کو ڈیمانڈ کے پیش نظر بڑھا کر دوگنا کر دیا گیا تھا، اس وقت کراچی فلائی دوبئی کی بیسویں منزل پر شمار ہوتا تھا جس میں اب 90 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے، 2013 ء میں سیالکوٹ اور ملتان تک پروازوں کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :