سینیٹ مجالس قائمہ کے انتخابات، سینیٹرز محمد یوسف بادینی ، سردار فتح محمد محمد حسنی،عثمان سیف اللہ موسمیاتی تبدیلیوں،ریلویز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب

جمعہ 22 مئی 2015 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سینیٹ مجالس قائمہ کے انتخابات میں موسمیاتی تبدیلیوں،ریلویز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تینوں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرز محمد یوسف بادینی ، سردار فتح محمد محمد حسنی،عثمان سیف اللہ خان،منتخب ہوگئے ۔قائمہ کمیٹی موسمیات تبدیلی کے چیئرمین کیلئے سینیٹر محمد یوسف بادینی کا نام قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفر الحق نے تجویز کیا اور سینیٹر ستارہ ایاز نے تائید کی ۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی سینیٹر محمد یوسف بادینی نے کہا کہ آج کی دنیا میں موسمیاتی تبدیلیا ں بڑھ رہی ہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی اور بروقت اقدامات کیلئے کمیٹی اجتماعی طور پر قومی مفاد کو اولین ترجیح دے کر فیصلے کرے گی اور موسمیات سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور توجہ دیں گے ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی ریلویز کا چیئرمین سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کو منتخب کیا گیا ۔

سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کا نام سینیٹر تاج محمد آفریدی نے تجویر کیا جس کی تائید سینیٹر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمزی نے کی ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی ریلویز سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی اور سفری سہولیات میں اضافے سے شہریوں کے اعتماد کو بڑھا کر ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کا م کریں گے ۔

سینیٹر تاج آفرید ی نے کہا کہ طورخم بارڈ پر موجود تاریخی ورثے ریلوے لائن کو بحال کیا جائے ۔سینیٹر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمزی نے کہا کہ ملک کے مفاد میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر عثمان سیف اللہ خان منتخب ہوئے ۔سینیٹر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے نام تجویز کیا اور سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے تائید کی چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو تعلیمی شعبے کا حصہ بنایا جانا چاہیے ترقی کرنے والے ممالک نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر بھرپو رتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عدم توجہ کا شکار ہے اس کا زراعت اور صنعت میں بھرپور استعمال پیدواری صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ بڑھے گا۔

کمیٹیوں کے انتخابات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے جنہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قائمہ کمیٹیاں اداروں کی بہتری اور کارکردگی کے علاوہ حکومت کو مثبت تجاویز کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :