پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بہن سمیت قتل، بھائی شدید زخمی

جمعہ 22 مئی 2015 14:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بہن سمیت قتل، بھائی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ زاہد پورہ حجرہ شاہ مقیم کے بائیس سالہ نوجوان سعید احمد نے چھ ماہ قبل اپنی گلی کی رہائشی بشریٰ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کر لی جو کہ چند روز قبل خاوند سے لڑ جھگڑ کر میکے واپس چلی گئی جسکااسکے بھائی یٰسین کو بہت رنج پہنچا اوروہ پسند کی شادی کا بدلہ لینے کی خاطر گزشتہ درمیانی شب بہنوئی کے گھر کی دیوار پھلانک کر اندر داخل ہوگیا اور صحن میں سوئے ہوئے اسکی بہن سے پسند کی شادی کرنے والے سعید احمد او راسکے اہل خانہ پر رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،گولیاں لگنے سے سعید احمد اور اسکا بھائی عمر فاروق شدید زخمی ہو گئے جبکہ انکی ہمشیرہ اٹھارہ سالہ ثوبیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بعد ازاں سعید احمد اور عمر فاروق کو جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سعید احمد بھی جان کی بازی ہار گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے بہن بھائیوں کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :