خادم حرمین شریفین کی طرف سے ہر سال ایک ہزار افراد کو شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کروانے کا اعلان

جمعہ 22 مئی 2015 14:55

خادم حرمین شریفین کی طرف سے ہر سال ایک ہزار افراد کو شاہی مہمان کے طور ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ہر سال دنیا بھر سے ایک ہزار افراد کو شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کروائیں گے - سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور‘اوقاف ‘دعوة و ارشاد کے وزیر شیخ صالح بن عبد اللہ آل شیخ نے بتایا کہ ان کی وزارت اس پروگرام کی نگرانی کرے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی شاہ ہر سال پہلے ہی دنیا بھر سے دو ہزار سے زائد افراد کو شاہی مہمان کے طورپر حج کے لئے مدعو کرتے ہیں۔