جوڈیشل کمیشن میں فافن کے سربراہ نے بیان دیا کہ ایاز صادق نے انہیں فون کر کے ہراساں کرنے کی کوشش کی،100سے زائد حلقوں کے فارم 16,15,14 فافن کو نہیں دیئے گئے،انتخابات بارے رپورٹ بنانے پر مدثر رضوی پر 11سیاسی مقدمات بنائے گئے

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں فافن کے سربراہ نے بیان دیا کہ ایاز صادق نے انہیں فون کر کے ہراساں کرنے کی کوشش کی،100سے زائد حلقوں کے فارم 16,15,14 فافن کو نہیں دیئے گئے،انتخابات بارے رپورٹ بنانے پر مدثر رضوی پر 11سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ وہ جمعہ کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ آج مدثر رضوی نے جوڈیشل کمیشن میں بیان دیا ہے کہ ہمیں فارم 16,15,14 مہیا نہیں کئے گئے،یہاں تک کہ ہم نے وفاقی محتسب کو خود جا کر شکایت کی کہ ہمیں الیکشن کمیشن مہیا نہیں کر رہا حالانکہ ہمارا یہ حق ہے لیکن الیکشن کمیشن نے پھر بھی انہیں یہ ریکارڈ نہیں دیا، گواہی میں ایک اور بات سامنے آئی کہ لاہور کے حلقوں میں نہ فارم14 ملا اور نہ ہی فارم 15 الٹا انتخابات بارے رپورٹ بنانے پر مدثر رضوی پر 11کریمینل کیسز قائم کر دیئے گئے، سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مدثر رضوی کو کال کی اور انہیں ڈانٹا اور برہمی و سخت غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 100سے زائد حلقوں کے فارم 16,15,14 فافن کو نہیں دیئے گئے۔