Live Updates

تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے،ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے،ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے۔

جمعہ کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، تحریک انصاف گزشتہ انتخابات کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرے،سیاست ہوش مندوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملتان کے عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن)پر غیر متزلزل اعتماد کیا، کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی عوامی کمیشن نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا، تحریک انصاف اب تحریک الزامات بن چکی ہے، تحریک انصاف جس کمیشن میں بھی جائے گی شرمندگی اٹھائے گی، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں الزامات نہیں، تحریک انصاف الزام لگا دیتی ہے، ثبوت بعد میں تلاش کرتی ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں، پہلے ملک کا بہت نقصان کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نامزد گواہوں نے ہی الزامات کی تردید کر دی ہے، انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات