حکومتی عہدیداروں اور پارٹی سربراہوں کے انتخابی مہم چلانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

جمعہ 22 مئی 2015 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہورہائی کورٹ نے حکومتی عہدیداروں اور پارٹی سربراہوں کے انتخابی مہم چلانے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مقامی شہری منصور سرور نے حکومتی عہدیداروں اور پارٹی سربراہوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی عہدیدار انتخابی مہم کے دوران اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں ،انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جائے۔ہائی کورٹ نے کیس کی کارروائی 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :