نیشنل ایکشن پلان کیتحت دہشتگردی کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے ‘وزیرداخلہ بلوچستان

جمعہ 22 مئی 2015 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر اور وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی کئی ٹھکانے تباہ کردئے گئے۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈ یئرطاہر اور وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ‘ کارروائیوں کے دوران کیمیکل اورسرکٹ باکسز،ڈیٹاکارڈز اوردیگرمواد بھی برآمد کرلیا گیاقلعہ عبداللہ سیتیرہ سو پچاس کلو باردوری مواد اور چھ سو لیٹر تیزاب برآمد کیا۔

ڈی آئی جی ایف سی نے بتایا کہ بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف آپریشن جاری ہے، ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے درجنوں دہشتگرد مارے اورگرفتارکیے۔

(جاری ہے)

ڈی آٓئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر نے کہاکہ قلات،مستونگ،جوہان اورہربوئی میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران کئی کمین گاہیں تباہ کی گئیں۔

کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم اورر دیگر اسلحہ برآمدکیاگیااس موقع پر انہوں نے کارروائیوں کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایا ۔ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ سے 1350کلو باردوری مواد اور 600لیٹر تیزاب برآمد کیا گیابھاری مقدار میں کیمیکل اورسرکٹ باکسز،ڈیٹاکارڈز اوردیگرمواد بھی برآمد، ہوا ۔