سرگودھا ‘ مرکز قومی بچت بینک میں 4ڈاکو گھس گئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ‘ ڈاکوؤں سے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی

جمعہ 22 مئی 2015 14:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں 4ڈاکو گھس گئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈاکوؤں سے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں یونی ورسٹی روڈ پر واقع مرکز قومی بچت بینک میں4ڈاکوگھس گئے اور بینک میں کام کرنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی،اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ‘ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔زخمی سیکیورٹی گارڈ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاواقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :