لاہور : زین قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کر سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 14:48

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت 5 افراد پولیس کی حراست میں ہیں، پانچوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا گیا. دو ملزمان کی عدم موجود گی کے باعث اے ٹی سی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کر سکی، عدالت نے سماعت کو 26 مئی تک ملتوی کر دیا، 26 مئی کو مصطفیٰ کانجو سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :