تحر یک انصاف قیادت کا ضمنی انتخابات میں شکست کا نوٹس شاہ محمودقر یشی سے پارٹی قیادت کا سخت اظہار ناراضگی

جمعہ 22 مئی 2015 14:44

اسلام آباد/ملتان/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی قیادت نے ضمنی انتخابات میں شکست کا سخت نوٹس لے لیا‘شاہ محمودقر یشی سے بھی پارٹی قیادت کا سخت اظہار ناراضگی‘سوشل میڈیا پر بھی شاہ محمود پر پارٹی کارکنان کی شدید تنقید ‘عمران خان سے شاہ محمود قر یشی کوان کے عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کرد یا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذمہ دا ر ذرائع بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر (ن) لیگ سے تحر یک انصاف کے امیدواررانا عبدالجبار کی شکست کا سخت نوٹس لیا ہے جبکہ ضلعی تنظیم نے رانا عبد الجبار کی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی کی ناقص سیاسی حکمت عملی کو قرار دیدیاجسکے بعد پارٹی قیادت نے بھی شاہ محمود قر یشی سے پارٹی امیدوار کی شکست کے بعد سخت اظہار ناراضگی کیا ہے اور اس ہارنے کی وجوہا ت کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جسکے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ سوشل پر میڈیا پر بھی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قر یشی پر شدید تنقید کی جار ہی ہے اور ایک کار کن نے شاندانہ تیمو ر نے سوشل میڈ یا پر شاہ محمود قر یشی کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے انکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی نہیں شاہ محمود قر یشی ہارے ہیں ۔