اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری کا استعفی منظور، پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھجوا دیا گیا، سفیر بننے کے بعد مجھ پر عائد پبندی ختم ہو گئی ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 14:32

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری کا استعفیٰ چئیر مین سینیٹ نے منظور کر لیا ہے ، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا گیا.

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے سندھ کی سیٹ سے شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مجھے سینیٹر کی نشست کے لیے نامزد کیا ہے، سفیر بننے کے بعد مجھ پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے.