مسلم لیگ (ن) دس اراکین اسمبلی کا ڈویژنل ماڈل سکول کے پرنسپل کے خلا ف تحریک التواء پیش کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 مئی 2015 14:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کے قومی صوبائی اسمبلی کے دس اراکین نے صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کے باوجود ڈویژنل ماڈل سکول کے پرنسپل ریٹائرڈ ای ڈی او محمد اکبر خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈویژنل پبلک سکول ، ریٹائرڈ ڈی سی او چوہدری محمد اشرف کیخلاف مبینہ الزامات کی تحقیقات اور انہیں برطرف نہ کرنے کیخلاف بطور احتجاج قومی و صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کی زیر صدارت فیصل آباد میں ہونے والے اجلاس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے تحریری طور پر سابق ڈی سی او چوہدری محمد اشرف اور سابق ای ڈی او اکبر خان کیخلاف ان کی توہین آمیز رویئے اور مذکورہ سکول و کالج میں اپنی من مرضی کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری مراعات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ چوہدری محمد اشرف سابق ڈی سی او ریٹائرڈ ہونے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ سرکاری گاڑی اور دفتر کے ساتھ ساتھ مذکورہ کالج سے ماہانہ لاکھوں روپے حاصل کررہے ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری طور پر پنشن علیحدہ وصول کرتے ہیں اسی طرح ای ڈی او ریٹائرڈ اکبر خان جو ریٹائرڈ ہونے کے باوجود انہیں فیصل آباد میں بطور پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے جو پنشن کے علاوہ لاکھوں روپے کی تنخواہیں نہ صرف وصول کرتے ہیں بلکہ قابل ترین بچوں کو جو میرٹ پر آتے ہیں ان کو داخلہ نہیں دیا جاتا جس پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کمشنر فیصل آباد کو مذکورہ افسران کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا مگر کمشنر نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی جس پر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ، پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل ، اکرم انصاری ، خالدہ منصور اور ممبران صوبائی اسمبلی چیئرمین فیصل آباد ترقیاتی ادارہ ایم پی اے شیخ اعجاز ، ملک محمد نواز ایم پی اے، فقیر حسین ڈوگر ایم پی اے، مدیحہ رانا ایم پی اے ، ڈاکٹر نجمعہ افضل ایم پی اے، ریاض انصاری ایم پی اے اور خالد سعید ایم پی اے نے دونوں افسران کیخلاف قومی وصوبائی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ ریٹائرڈ ڈی سی او چوہدری محمد اشرف کو فیصل آباد کے سابق ڈی سی او موجودہ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے بھرتی کیا تھا جبکہ پرنسپل ڈویژنل ماڈل سکول اکبر خان ریٹائرڈ ای ڈی او کو سابق کمشنر فیصل آباد سردار جاوید اکرم نے بھاری تنخواہ پر تقرری کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :