سینٹ کی قائمہ کمیٹی آ ئندہ اجلاس میں سرکاری افسران کی ترقی میں مبینہ امتیازی سلوک رکھنے کا معاملہ اٹھائے گی

جمعہ 22 مئی 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کابینہ سیکرٹریٹ کے حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی آ ئندہ اجلاس میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے سینئر سرکاری افسران کی ترقی میں مبینہ امتیازی سلوک رکھنے کا معاملہ اٹھائے گی۔ سینٹ کے حالیہ اجلاس میں بھی سلیکشن بورڈ کے مبینہ طور پر امتیازی سلوک کی بازگشت ایوان میں سنائی دی۔ سینٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اس نقطے کو اٹھایا اور بورڈ کے چھوٹے صوبوں پر عدم اعتماد کے حوالے ایوان کو آگاہ کیا۔

دوسری طرف حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ سلیکشن بورڈ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے اعلیٰ افسران کی تقرری پر مبینہ طور پر امتیازی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیے۔

(جاری ہے)

ابھیحال ہی میں 13 افسران کو 21 ویں گریڈ سے ترقی دے کر 22 ویں گریڈ میں تعینات کیا جن میں سے ایک کا تعلق بھی صوبہ سندھ یا بلوچستان سے نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں تعینات 40 وفاقی سیکرٹری میں سے صرف ایک کا تعلق سندھ سے ہے۔ سید خورشید شاہ نے منگل کو وزیراعظم کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے فلور پر یہ معاملہ اٹھایا کہ سرکاری ملازمین کی ترقی میرٹ‘ شفافیت اور قابلیت پر نہیں بلکہ صوبائی ترجیحات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاہم وزیراعظم نے خورشید شاہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ذاتی طور پر معاملے کی تحقیقات کروائیں گے سینیٹ میں سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب سے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے تب سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومیت میں اضا فہ ہو رہا ہے۔