پرویز مشرف کا چوہدری شجاعت کو فون،اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس بلانے پر اتفاق

جمعہ 22 مئی 2015 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے متحدہ مسلم لیگ کے اتحاد کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں،سابق صدر نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون کیا ہے اور لیگی دھڑوں کو اکٹھے کرنے حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے آگاہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیگی سیاست دانوں سے رابطے اور متحدہ مسلم لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت بارے آگاہ کیا،رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں لیگی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اور ان کو گزشتہ روز کراچی میں ملاقاتوں اور لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اعتماد میں لیا ہے،پرویز مشرف نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں جنہیں دور کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق ،پرویز مشرف نے کہا کہ بلوچستان میں بھی لیگی ہم خیالوں سے رابطے میں ہوں اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت ہوگی،ق لیگ کے صدر نے بھی پنجاب میں لیگی رہنماؤں سے رابطے کے حوالے سے پرویز مشرف کوآگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے ٹیلی فون گفتگو میں چوہدری شجاعت کو اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی پیش کی ، چوہدری شجاعت نے مشرف کی تجویز کا خیر مقدم کیا،دونوں رہنماؤں اتفاق کیا گیا کہ جلد اسلام آباد تمام لیگی دھڑوں کا اجلاس بلایا جائیگا جہاں تمام لیگی دھڑوں کو اعتماد میں متحدہ مسلم لیگ کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :