پشاور میں باڑا روڈ پر پل منہدم، انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 14:25

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : پشاور میں باڑا روڈ پر پل منہدم ہو گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق پل کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملبے تلے دبے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے 30 جوان، 20 انجینئیرز مصروف ہیں، جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے ملبے تلے دبے مزید دو افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کہ بھاری مشینری میں 1 لوڈر، 2 کرینیں اور 2 ڈوزر شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :