ضیاء الحق کی باقیات کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاو ل بھٹو زرداری

جمعہ 22 مئی 2015 14:21

ضیاء الحق کی باقیات کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاو ل بھٹو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کو صاف طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اعلی عہدوں پرخصوصا پنجاب میں جنرل (ر) ضیاء الحق کی باقیات کو برداشت نہیں کرے گاجہا ں پر 2013 کے انتخابات میں پارٹی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بلاول اگلے مہینے وطن واپس آرہا ہے تاہم سیاست شروع کرنے سے پہلے وہ آپریشن کلین اپ چاہتے ہیں ایک سینئر پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ بلاول نے اپنے والد زرداری کو بتا دیا ہے کہ ضیاء کی باقیات کو کلیدی ذمہ داریاں نہیں دینی چاہئیں اور پنجاب کو دوبارہ لینا چاہئیے۔

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمیڈیارپورٹس کے مطابق پی پی پی سربراہ گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک ہیں جس کی وجہ ان کے والد سے اختلافات بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں اآصف علی زرداری نے کہا تھاکہ بلاول اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں اور ان کی نگرانی میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ ان کے صاحبزادے تمام صوبوں کا دورہ کریں گے اور پی پی پی کے کارکنوں اوررہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بلاول نظریاتی کارکنوں کو اوپر لانا چاہتے ہیں اوراور نوجوانوں کو آگے لاکر مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔جب پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ آپ کونسے ضیاء باقیات کی بات کررہے ہیں جو پی پی پی میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا پی پی پی ایک بڑی جماعت ہے اور لو گ پارٹی میں آتے ہیں اور جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کو جائن کرنے کے حوالے سے کسی کو روکا نہیں جاسکتا۔