تحریک انصاف اب صرف تحریک الزامات بن چکی ، طارق فضل چوہدری

جمعہ 22 مئی 2015 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب صرف تحریک الزامات بن چکی ہے ، عوام سیاسی جماعتوں کے اچھے کام دیکھتے ہیں ، الزامات نہیں ، ملتان ضمنی الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں عوامی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کرکے دھاندلی کے ثبوت دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈا کٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست ہوش مندوں کا کام ہے عمران خان ہوش میں ہی نہیں رہتے راش کو جو خواب دیکھتے ہیں وہی الزام لگا دیتے ہیں تحریک انصاف کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا الزامات لگا کر ثبوت ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس دھاندلی ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں عمران خان جوڈیشل کمیشن میں موثر ثبوت جمع کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں انکوائری کمیشن میں پی ٹی آئی کے اپنے نامزد گواہوں نے بھی تحریک انصاف کے لگائے ہوئے الزامات کی تردید کردی ہے انکوائری کمیشن میں عمران خان کے کیس سے ہوا نکل رہی ہے کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ٹھس ہوجائے گی چیئرمین نادرا کے بیان کے بعد سب کچھ واضح ہوچکا ہے عوام (ن) لیگ کو ووٹ دے کر یہ ثابت کررہے ہیں کہ عمران خان تم جھوٹے ہو ۔

متعلقہ عنوان :