اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 14:04

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق شیری رحمان کو سندھ سے سینیٹر بنایا جائے گا.

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے سینیٹر لطیف انصاری سے استعفیٰ لے لیا، پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کی ہدایت پر لطیف انصاری نے اپنا استعفیٰ چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کو جمع کروا دیا.