سعید اجمل مشکل ترین ٹی ٹونٹی باؤلر لگتے ہیں: ہاشم آملا

جمعہ 22 مئی 2015 13:15

سعید اجمل مشکل ترین ٹی ٹونٹی باؤلر لگتے ہیں: ہاشم آملا

ڈربی شائر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کا شمار موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور انہیں پروٹیز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ 31سالہ ہاشم آملا نے ٹویٹر پر مختلف کھلاڑیوں کے حوالے سے سوالات کیے گئے گئے جن کے جوابات باریش بلے باز نے ایک وڈیو کی شکل میں دیئے۔ وڈیو میں ہاشم آملا سے پوچھا گیا کہ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مشکل ترین باؤلر کونسا لگتا ہے جس پر ہاشم آملا نے سعید اجمل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین باؤلر ہیں جو ہر طرح کی صورتحال میں باؤلنگ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں کھیلنا مشکل لگتا ہے۔

ہاشم آملا کا مزید کہنا تھا کہ بطور بلے باز وہ کمار سنگاکارا کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا پسند کر یں گے،ڈیل سٹین اور مورنے مورکل بہترین باؤلر ہیں اس لیے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

اے بی ڈیویلیئرز اور جیک کیلس میں کسی ایک کو اپنی ڈریم ٹیم میں شامل کر نے کے سوال پر آملا کا کہنا تھا کہ یہ مشکل سوال ہے تاہم وہ ڈیویلیئرز کو اپنی ٹیم میں شامل کر نا چاہیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ہاشم آملا کا کہنا تھا کہ سٹیووا اور برائن چارلس لارا ان کے رول ماڈل تھے۔

متعلقہ عنوان :