پشاور ‘ امامیہ مسجد پر خود کش حملہ کی منصوبہ بندی میں ملوث دو دہشتگردوں نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

جمعہ 22 مئی 2015 13:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پشاور کی امامیہ مسجد پر خود کش حملہ کی منصوبہ بندی میں ملوث دو دہشتگردوں نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کی امامیہ مسجد پر خود کش حملہ میں ملوث دو دہشتگردوں ریاض اللہ اور امان اللہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو سریدست جیل منتقل کر دیا گیا۔تیرہ فروری کو حیات آباد کی امامیہ مسجد پر خودکش حملے میں پچیس نمازی جاں بحق اور دیگرانسٹھ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :