کوئٹہ : دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی، ایک ہلاک، سی سی پی او کوئٹہ ؛ دھماکے میں سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بی ڈی ایس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 13:11

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : سی سی پی او کوئٹہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک

شخص ہلاک ہو گیا ہے، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ بم رکشے میں نصب کیا گیا تھا جس کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ کے دوران فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا. جبکہ دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، جبکہ نٹ، بال بیرنگ اور کیلیں استعمال کی گئیں، شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد رکشے میں نصب کر رکھا تھا.