گورنر پنجاب کی رانا محمودالحسن کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

جمعہ 22 مئی 2015 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملتان پی پی 196 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمودالحسن کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے -گورنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی عوام کی کامیابی اور جمہوریت کی فتح ہے - ان کی فتح نے مسلم لیگ (ن) کی عوام پالیسی اور وزیراعظم نوازشریف پر بھر پور اعتماد کیاہے - عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی مقبولیت حاصل ہے - عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو منتخب کرکے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :