ایف بی آرکا نئے مالی سال کا بجٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کافیصلہ

جمعہ 22 مئی 2015 12:59

فیصل آباد ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال 2015-16ء کا بجٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرفیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ جونہی پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جائے گا اسی وقت وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر ختم ہوتے ہی بجٹ کا پورا متن ویب سائٹ سے ملاحظہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا سمیت ہر شخص بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی وفاقی بجٹ کا مکمل متن ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :