لاہور : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس، پنجاب حکومت سے مطالبہ بھی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 12:44

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن نے پرس کانفرنس کی، جس میں کیپل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیدار ملک فرقان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کل 21 مئی کو کیبل آپریٹرز کے ہیڈ اینڈز کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر بند کر دیا گیا، ملازمین کے ریکارڈ ضبط جبکہ نشریات کو بھی بند کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کیبل کی نشریات بند کرنے اور چھاپہ مارنے کااختیار محض پیمرا کو ہے، ملک فرقان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کل شام تک مذاکرات نہ کیے گئے تو پورے پنجاب میں کیبل سسٹم بند کر دی جائے گی.

(جاری ہے)

کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیدار نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہم پر پنجاب ریونیو کا لاگو کیا گیا ظالمانہ ٹیکس بھی واپس لیا جائے، ہم سروس پرووائیڈرز نہیں ہیں جبکہ ٹیکس سروس پرووائیڈرز پر لگتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پیمرا سے لائسنس یافتہ ہیں اگر مذاکرات نہ ہوئے تو ہڑتال کر دیں گے اور پھر کیبل بند ہونے کے باعث کوئی بھی شہری کسی ملکی یا غیر ملکی خبر سے مطلع نہیں ہو سکے گا. پریس کانفرنس کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر ہیڈ اینڈز کو ڈی سیز کیا جائے، ، انہوں نے کہا کہ ہیڈ اینڈز ڈی سیز نہ کیے جانے پر مقدمہ درج کروایا جائے گا،

متعلقہ عنوان :