Live Updates

خیبرپختونخوا،بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو انتباہی نوٹس جاری

جمعہ 22 مئی 2015 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حکمران جماعت تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت اسلامی کو انتباہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سردار رضا خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے ترمیم شدہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم میں براہ راست شرکت کرنے پر جواب طلب کر لیا۔ دوسری طرف گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے تین ایم پی ایز کو بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں اثر انداز ہونے پر دو دن کے اندر اندر جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عمران خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کا براہ راست مداخلت کی کوشش کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری بعد ازاں ممبران خان الیکشن کمیشن سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جماعت اسلامی کی پی کے 95 کی جیت بھی تاحال تنازعہ کا شکار ہے جس میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے پر اپوزیشن جماعت نے جماعت اسلامی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات