وزارت اوورسیز پاکستانیز ، ورکرز ویلفیئر فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن ، افسران مستفید ہونے لگے

جمعہ 22 مئی 2015 12:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن میں وزارت کے افسران بھی مستفید ہونے لگے ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری کو ہر ہفتہ لاکھوں کی سرکار کے فنڈز سے نوازا جانے لگاہے ۔سیکرٹری ڈبلیوڈبلیو ایف کے کورس پر جانے کے باوجود چھ گاڑیا ں انکے گھر اور دیگر کاموں میں مصروف ہیں ،معلومات کے مطابق وزارت اوورسیز کے جوائنٹ سیکرٹری آصف شیخ جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں انہیں ورکر ویلفئر فنڈز سے ایک گاڑی بطور تحفہ دیکر انہیں ہفتہ اتوار کو لاہور روانہ کیا جا تا اور ڈاکومنٹ میں لاہور و دیگر اضلاع کے سرکاری دورے کے ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات کی مد میں ایک لاکھ کے قریب پیسے وصول کر تے ہیں۔

سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف افتخار رحیم جو کہ ایک کورس پر ہیں مگر انکے پاس چھ گاڑیا ں زیر استعمال ہیں،ڈبل کیبن ،ہنڈا،کرولا ،جیپ اور کلٹس گاڑی ہے انکے پٹرول سمیت دیگر ضروریات ادارے کی جانب سے پوری کی جارہی ہیں جن پر لاکھوں روپے ہفتہ کا سرکاری خزانے سے بل ادا ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایک سیکشن آفیسر راشد منیرنے اپنی چوتھی بیوی کی ادارے میں ابھی تک رجسٹر ڈ بھی نہیں کروائی مگر انکے ڈیلیوری کیس کی رقم کا بل ادارے کو مل گیا ۔

معلومات کے مطابق اسی ادارے میں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک بیو ی بھی موجود ہیں اور وہ بھی ڈائریکٹر کے عہدہ پر موجو د ہیں انکو جب اچانک خبر ملی کے انکے شوہر نے چوتھی بھی شادی کر رکھی ہے تو انہوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اگر بر وقت معلوم نہ ہوتا تو ایک نجی ہسپتال کا بھاری بل چپکے سے دیدیا جاتا کیونکہ ایسے غیر قانونی بل کئی ادا کیے جاتے رہے اور ہیں۔موقف پر جوائنٹ سیکرٹر ی آصف شیخ نے بتایا کہ مجھے کوئی گاڑی نہیں دی ہوئی ڈبلیو ڈبلیو ایف والے سفید جھوٹ بول رہے ہیں ،ٹی اے ڈی اے ملتا ہے جب کسی سرکاری دورے پر جاؤں وہ ضروری نہیں کہ ہفتہ وار چھٹیوں کے درمیان آئے

متعلقہ عنوان :