پاکستان سے والہانہ لگاؤ کا ثبوت،مقبوضہ کشمیر میں پھر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے

جمعہ 22 مئی 2015 12:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے بھارت مخالف مظاہروں کے دوران ایک بار پھر پاکستان کے جھنڈے لہرائے جو کشمیریوں کی مملکت خدا دا سے والہانہ لگاؤ کا ثبو ت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر سے آ مدہ اطلا عا ت کے مطابق سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، ہندواڑہ، بانڈی پورہ، بیروہ، چاڈورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کیے۔کئی مقامات پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ بڈگام قصبے میں بھارتی پولیس نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے نوجوانوں کے ایک مارچ پر دھاوا بول کر انہیں آگے بڑھنے سے روکا۔

متعلقہ عنوان :