خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کو ہوں گے، تیاری مکمل

جمعہ 22 مئی 2015 12:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کوہوں گے۔بلدیاتی معرکے لئے لوئر دیر میں بھی امیدوار میدان میں اترگئے ہیں اور اپنی جیت کیلیے پر امید ہیں۔ لوئر دیر میں 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 5لاکھ 90ہزار89رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن لوئر دیر کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 41 وارڈوں میں 415امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

لوئر دیر میں 553پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی مکمل ازادی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات اچھے بات ہیں مگر اس دفعہ سسٹم کو بہت مشکل بنادیا گیاہے جس میں ایسے امیدوار بھی شامل ہے جو اقلیتی فارم اور جنرل فارم میں فرق نہیں کرسکتے۔

میں اسی بات پر حیران ہو کہ میرے وارڈ میں جنرل نشست پر میرے 7رشتہ دار انتخابات لڑ رہے ہیں سوچ رہا ہوں کس کو ووٹ دو یاانتخاب کے دوران علاقہ چھوڑ کے نکل جاو۔بلدیاتی انتخاب لڑنے والے امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر وہ اپنے علاقے کو ماڈل بنائیں گے اور ہر وہ کوشش کی جائے گی علاقے کی بہتری کیلیے جو اب تک کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی نہ کیا ہو۔ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیداروں کی مہم زور و شور سے جاری ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں اصل مقابلہ سیاسی جماعتوں کیدرمیان ہے جس میں پی پی پی ،جماعت اسلامی۔اے این پی،اور پی ٹی آئی نمایاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :