ریٹیلرز سے ٹرن اوور کے بجائے فکس شرح سے ٹیکس وصولی پر غور
جمعہ 22 مئی 2015 12:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر پورے سال کے لیے فکس ریٹ سے سیلز ٹیکس عائد کرنے اور پرچون فروش تاجروں پر بھی دکانوں کے حجم کے مطابق فکس شرح سے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق یہ تجاویز ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی سے ملک میں ٹیکس وصولیاں متاثر ہوتی ہیں لہٰذا پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کے حساب سے فکس ٹیکس عائد کردیا جائے اور یہ ٹیکس ایک سال کی مدت کے لیے عائد کیا جائے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہونے کی صورت میں فی لیٹر پٹرول پر فکس شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے۔(جاری ہے)
اس سے ایف بی آر کا ریونیو بھی متاثر نہیں ہوگا اور قیمتوں کے حوالے سے بھی بے یقینی صورتحال پیدا نہیں ہوسکے گی جو ملکی معیشت کے لیے مثبت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے دی جانے والی اس بجٹ تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ پٹرول کی طرح پرچون فروش تاجروں پر بھی ٹرن اوور کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کے بجائے فکس ریٹ کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے کیونکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں مگر اس کے حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تاجروں پر فکس ٹیکس ان کے ٹرن اوور کے بجائے ان کی دکانوں کے حجم کے حساب سے عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ جتنی بڑی دْکان ہوگی، اس پر فکس ٹیکس اتنا ہی زیادہ ہوگا۔اس کے علاوہ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلیے آئندہ بجٹ میں کم ازکم درآمدی ویلیو متعین کرکے اس کا اعلان کیا جائے۔ یہ کم ازکم درآمدی ویلیو مختلف اشیا کے لیے ایک خاص پیریڈ کے لیے ہونی چاہیے اس کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لے کر اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.