کراچی: سیکورٹی اداروں کی کاروائی، واہگہ بارڈر حملے میں ملوث4 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 22 مئی 2015 12:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلوں 4ددہشتگردوں سمیت 6ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ علی رضا کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں چھاپا مارا گیا، کارروائی کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4دہشتگرد ہلاک اور 1پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

ہلاک دہشتگرد کا تعلق جماعت احرار کے عمر خراسانی گروپ سے ہے۔ ملزمان واہگہ بارڈر اور ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار پر حملے میں ملوث تھے۔ ۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر منگھو پیر کے علاقے محمد گوٹھ سلطان آباد میں واقع گھر پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے 1گھر پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان مارے گئے، جبکہ 2پولیس اہلکار ارشد اور ایاز زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دعوی کیا کہ ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا، ہلاک ہو نے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں اور کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50آوان بم اور ایس ایم جی بھی برآمد ہوئیہیں