کراچی،مختلف علاقوں میں رینجرز کی کاروائی، 8افراد زیر حراست

جمعہ 22 مئی 2015 11:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران 8افراد زیر حراست لئے گئے، جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پارک میں رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 6افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب لیاقت آباد میں رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کاروائی کی گئی جس کے دوران 2ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :