تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کے مزید 2 ملزمان پرفرد جرم عائد

جمعہ 22 مئی 2015 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان عرفان عرف لمبا اور کلیم کو پیش کیا جن پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے کیس کے گواہان کو یکم جون کو طلب کرلیا۔

زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس زیدی سمیت دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے جس کے بعد مزید دو مجرموں پر فرد جرم عائد کی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :