Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس ، 2 مجرموں پر فرد جرم عائدکر دیا گیا،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 11:05

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں دو مجرموں پر فرد جرم عائد کر دیا.

(جاری ہے)

عدالت نے عرفان عرف لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کر دی جس کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، تاہم عدالت نے کیس کے گواہاں کو یکم جون کو طلب کر لیا ہے. زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان راشد، زاہد عباس سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی سے عائد ہو چکا ہے، واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات