زہرہ شاہد قتل کیس کے دو ملزموں عرفان لمبا ، کلیم پر فرد جرم عائد

جمعہ 22 مئی 2015 10:59

زہرہ شاہد قتل کیس کے دو ملزموں عرفان لمبا ، کلیم پر فرد جرم عائد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے دو ملزموں عرفان لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کر دی ، ملزمان کا صحت جرم سے انکار کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزمان عرفان لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے یکم جون کو گواہوں کو طلب کر لیا ۔ ان ملزموں کے دو ساتھیوں راشد ٹیلر اور زہاد زیدی پر عدالت پہلے ہی فرد جرم عائد کر چکی ہے ، ان ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :