گائے کا گوشت کھانے کے شوقین لوگ پاکستان چلے جائیں : بھارتی وزیر

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مئی 2015 23:54

گائے کا گوشت کھانے کے شوقین لوگ پاکستان چلے جائیں : بھارتی وزیر

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) بھارت کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گائے کا گوشت کھانے کے شوقین لوگ اگر گوشت کھائے بنا نہیں رہ سکتے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد بھارت کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے ردعمل کے جواب میں بھارت کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھائے بنا نہیں رہ سکتے ان کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان یا کسی عرب ملک چلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :