چیئرمین نیب کا لاہور نیب ریجنل بیورو ر کا دورہ، نیب لاہور نے 2015ء کے دوران احتساب عدالت میں کرپشن کے 20 مقدمات دائر کرکے 44 ملزمان کو گرفتار کیا، نیب لاہور نیب ریجنل بیورو ر نے 8236.38 ملین روپے کی رقم وصول کی، نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیکرپشن کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

جمعرات 21 مئی 2015 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2015ء) ) قومی احتساب بیور (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے جمعرات کو ریجنل بیورو لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب ریجنل بیورو لاہور نے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی کارکردگی اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2015ء سے مئی 2015ء تک لاہور بیورو کو 1616 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1240 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال نیب بیورو لاہور نے 51 شکایات کی تصدیق کرنے کی منظور دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب لاہور بیورو نے 2015ء کے دوران 237 انکوائریاں کرنے کی منظوری دی جن میں سے 115 کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 122 انکوائریوں پر کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ 2015ء میں نیب لاہور بیورو نے 156 تحقیقات کی منظوری دی جن میں سے 76 کا تحقیقاتی عمل مکمل کرلیا گیا،جبکہ 80 زیر عمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیب لاہور نے 2015ء کے دوران احتساب عدالت میں کرپشن کے 20 مقدمات دائر کرکے 44 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ ریجنل بیورو نیب لاہور نے رواں سال کے دوران رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے 8236.38 ملین روپے کی رقم وصول کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کو بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بل 1999ء کے تحت تمام پاکستان بشمول فاٹا اور گلگت بلتستان اس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے اور لاہور بیورو سمیت اس کے سات ریجنل بیورز بھی ہیں۔ آخر میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :