گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملتان پی پی 196 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمودالحسن کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

جمعرات 21 مئی 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملتان پی پی 196 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمودالحسن کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے -گورنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی عوام کی کامیابی اور جمہوریت کی فتح ہے - ان کی فتح نے مسلم لیگ (ن) کی عوام پالیسی اور وزیراعظم نوازشریف پر بھر پور اعتماد کیاہے - عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی مقبولیت حاصل ہے - عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو منتخب کرکے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی جماعت ہے ۔