پشاور، خیبر پختونخوا ترقیاتی پروگرام2014-15 پرتیزی سے پیش رفت جاری

جمعرات 21 مئی 2015 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سالانہ ترقیاتی پروگرام2014-15 پر رواں مالی سال کے نئے مختص شدہ فنڈزسے بہتر طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے اس پرباقاعدگی سے پیش رفت جاری ہے۔ اپریل2015کے آخر تک قومی تعمیر کے محکموں نے 56فیصدکی شرح سے 100.05 بلین روپے کے جاری شدہ فنڈزمیں سے56.43 بلین روپے خرچ کئے جو محکموں کی جانب سے اخراجات کے رحجان میں اہم اضافہ ہے جبکہ محکمہ محنت نے اپنے مختص شدہ فنڈزسے مکمل طور پر استفادہ کیا۔

اسی طرح محکمہ ہائے زراعت،اعلیٰ تعلیم اور کھیل و ثقافت نے اپنے مختص شدہ فنڈزمیں سے80فیصد سے بھی زائد کا استفادہ کیا جبکہ توانائی وبرقیات،ماحولیات اورR&Dکے شعبوں پر 70فیصد سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے اسکے علاوہ عمارتوں،جنگلات،ابتدائی و ثانوی تعلیم،داخلہ،فلاح و بہبود،شہری ترقی اور پانی کے شعبوں پر 60فیصد سے زائد خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اوقاف،ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام، خوراک، ہاؤسنگ، اطلاعات، قانون و انصاف،سڑکوں،سماجی بہبود اور ٹرانسپورٹ کے شعبو ں میں بھی پچاس فیصد سے زائد اخراجات کئے گئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام محکموں نے رواں مالی سال کے آخر تک فنڈز سے سو فیصد استفادہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پچھلے جائزہ میں 4.4 بلین روپے سست رفتار پراجیکٹس سے دیگر اہم پراجیکٹس کو منتقل کردئیے گئے ہیں تاکہ فنڈز سے استفادے کی رفتار تیزکی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :