لاہور، عدالت عالیہ نے 10 اسسٹنٹ رجسٹرارزاور 15 اسسٹنٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

جمعرات 21 مئی 2015 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) عدالت عالیہ نے 10 اسسٹنٹ رجسٹرارزاور 15 اسسٹنٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی، ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں پی آر او محمد شہباز بھی شامل۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک کی منظوری کے بعد گریڈ18 کے10 اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار( گریڈ19) جبکہ گریڈ 15 کے 15 اسسٹنٹس کو اسسٹنٹ رجسٹرار(گریڈ 18)کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ رجسٹرار پبلک ریلیشنز(پی آر او) محمد شہباز سمیت اسسٹنٹ رجسٹرارز محمد خالد اختر، داو ¿د احمد، محمد یونس رانا، خالد محمود، لیاقت علی، منیر احمد، نصر اﷲ خان نیازی، سجاد احمد اور شاہد نسیم شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرارز کے عہدوں پر اسسٹنٹس شیخ ظہور احمد، محمد عابد رفیق، محمد منیر، محمد اخلاق، معراج محمد خان، منظور احمد، محمد شفیع ،نعیم حسین شاہ، لطیف احمد، محمد اسلم جوئیہ، منظور احمد، محمد اسلم لودھی، مظفر علی شکیل، محمد ظفر بلوچ اور محمد اسلم افغان کو ترقی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :