لاہور، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین یوسف کھوکھر قتل کیس میں ملوث حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت منظور،ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 21 مئی 2015 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) عدالت نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین یوسف کھوکھر قتل کیس میں ملوث حکیم ذیشان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظو رکرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطا بق عظمی راؤ عرف طوبی وغیرہ نے ملزم سے زہر لے کر یوسف کھوکھر کو کھلا دیا تھا جس کے باعث ا س کی موت واقعہ ہو گئی تھی ۔

گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیا رکیا کہ مقتول کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق یوسف کھوکھر کو زہر دیا ہی نہیں گیا اس لئے وہ قتل کا ملزم نہیں رہا لہذا عدالت اس کی جانب سے دائردرخواست ضمانت منظو رکرے۔فاضل عدالت نے ان دلائل کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :