لاہور، ہیپاٹائٹس کی دوا ’’سوالڈی‘‘ کی غیرقانونی نقل تیار کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان چھ دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 21 مئی 2015 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) چیئرمین ڈرگ کورٹ چوہدری محمدجہانگیرنے امریکہ میں تیارکردہ ہیپاٹائٹس کی دوا ’’سوالڈی‘‘ کی غیرقانونی نقل تیار کرنے کے الزام میں گرفتارارسلان،ذیشان اورضیاء کو چھ دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو چند روز قبل ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مار کر گرفتارکیاتھا۔وہ امریکہ میں تیا رہونے والی ہیپاٹائٹس کی مہنگی دوا ’’ سوالڈی ‘‘ کی نقل غیر قانونی طور پر تیار کرکے بازار میں فروخت کر رہے تھے۔فاضل عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیش تک اپنی تفتیش مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :