لاہور، بطورگواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تین سب انسپکٹرز سمیت 15سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 21 مئی 2015 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام نے منشیات کے مقدمات میں متعدد بارطلبی کے باوجود بطورگواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تین سب انسپکٹرز سمیت 15سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26مئی کوگرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے فاضل عدالت میں منشیات کے زیرسماعت مقدمات میں عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود پولیس اہلکار بطور گواہ پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز تھانہ گوالمنڈی کے سب انسپکٹر محمد امین اور اشرف ،کانسٹیبل عرفان ،فرحان ،بشیر احمد اور طارق وغیرہ ،تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے سب انسپکٹر یاد حسین ،کانسٹیبل اسلم ،عرفان ،اور اشفاق سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ تاریخ سماعت 26مئی کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :