لاہور، عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او سمیت دس سے زائد پولیس اہلکاروں کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم

جمعرات 21 مئی 2015 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سیشن عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او سمیت دس سے زائد پولیس اہلکاروں کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں منشیات کے مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں عدالت کی جانب سے گواہان کی تعمیل او رمال مقدمہ پیش کرنے کا حکم دیا تھاجس پر پولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیاگیا فاضل عدالت نے جن پولیس اہلکاروں کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا ہے ان میں منشیات کے مقدمہ میں گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ ،تھانہ فیکٹری ایریا کے تعمیل کنندہ جاویداقبال،تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے تعمیل کنندہ احمد کامران ،تھانہ باغبانپورہ کے مشتاق احمد اور عارف ،تھانہ نواب ٹاؤن کے اے ایس آئی محمد عاشق سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :