لاہور، رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مشتاق احمد گجر کی عبوری ضمانت خارج

جمعرات 21 مئی 2015 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ملزم مشتاق احمد گجر کی عبوری ضمانت خارج کردی ،ضما نت خارج ہونے کے بعد ملزم حکام کی موجودگی میں عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم پرالزام ہے کہ اس نے ملک لیاقت علی کو ڈرا دھمکا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 3لاکھ روپے بطور رشوت لئے تھے ۔

جس کی مدعیت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، لاہور نے انکوائری کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر13/14 زیر دفعات 2/5/147پنجاب اینٹی کرپشن ایکٹ اور دفعہ 167تعزیرات پاکستان کے تحت رجسٹرکیا۔ملزم نے مقدمہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز دوران سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم بالکل بے گناہ اور معصوم ہے جسے مقدمہ میں غلط طور پر ملوث کیا گیا ہے جبکہ مدعی وکلاء غلام مصطفےٰ چوہدری اور غلام مجتبےٰ چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کے گواہان نے اپنے کیس کو مکمل طور پر ثابت کیا اورملزم انکوائری اور تفتیش میں مکمل طور پر گناہ گار پایا گیا ہے اور اس سے ریکوری مطلوب ہے لہذا ضمانت خارج فرمائی جائے۔

(جاری ہے)

فریقین کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا۔فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی ،جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے پولیس کی موجودگی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :