بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات ہونے چاہیں ، علاقائی امن پاکستان کے مفاد میں ہے،اقبال ظفر جھگڑ ا، قمر زمان کائرہ

جمعرات 21 مئی 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات ہونے چاہیں ، علاقائی امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں قومی مفادات کا تحفظ ناگزیر ہے پاکستان علاقائی امن واستحکام کا داعی ہے اور ہم بھارت سے پرامن تعلقات کے متمنی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے یہ جنگ پوری یکسوئی سے لڑنا ہوگی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دیرپا امن کیلئے ہمل مل کر کوششیں کرنا ہوں گی بھارت کے ساتھ تلخ ماضی رہا ہے لیکن ہمیں غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل میں عالمی قوتوں کا بھی حصہ ہے را کو ہماری ایجنسیاں ان کاؤنٹر کررہی ہیں سیاسی بیان بازی حکومت کا کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علیحدگی کی تحریکیں بھارت میں بھی چل رہی ہیں اور کئی دوسرے ممالک میں بھی اس طرح کی تحریکیں ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور معیشت کی بہتری پر تمام جماعتیں متفق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :