ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد کا بھٹائی آباد UC-13 میں صفائی مہم کا افتتاح

علاقہ مکینوں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر کو خراج تحسین پیش کیا گیا

جمعرات 21 مئی 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے بھٹائی آباد یوسی 13 میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر سینٹری ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہیلتھ کارڈ، ہیپٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین ، اوور ٹائم ، جیکٹس ، کیپس اوریگر اشیاء فی الفور فراہم کی جائیں گی ، جبکہ ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ مبین صدیقی کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سینٹری ورکز کو آن ڈیوٹی پانی کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے جائیں جس میں گاڑیوں میں پانی کی چھوٹی ٹنکی رکھی جائے ، اس موقع پر تمام سینٹری اسٹاف نے تالیاں بجا کر ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید براں ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سنے علاقہ مکینوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین اقدامات پر ایڈمنسٹریٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہمارے علاقے کو نظر اندازکیا جاتا رہا ہے مگر ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے اس علاقے میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جس کیلئے ہم ان کے بہت مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول ہمارا مشن ہے اور اس سلسلے میں تمام ذارئع کو بروئے کار لاکر صفائی مہم جاری رکھی جائیگی تاکہ مستقل بنیادوں پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔مزید براں ایڈمنسٹریٹر نے ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن کو ملازمین کی ترقی کیلئے سینئرٹی لسٹ بنانے اور پروموشن کا پروسس تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جو بھی پروموشن کا حقدار ہے اس کو بروقت ترقی دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔