محکمہ ایکسائز کا جہلم میں پراپرٹی ٹیکس، لائف ٹائم ٹونک نادہندگان کیخلاف آپریشن،52 رہائشی وکمرشل جائیدادیں سیل،40 گاڑیاں بند

جمعرات 21 مئی 2015 22:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ضلع جہلم میں پراپرٹی ٹیکس،لائف ٹائم ،ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن،52رہائشی و کمرشل جائدادیں سیل،40گاڑیاں بند کر دیں نادہندگان سے اڑھائی لاکھ روپے ریکوری متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن تنویر عباس گوندل کی ہدائت پر ای ٹی او جہلم ریاض حسین قریشی کی سربراہی میں سپیشل چیکنگ سکواڈز نے اے ای ٹی او مقصود کاظمی ،انسپکٹروں بابر فیاض،مدثر ،رانا حسن شاد اور دیگر عملہ کے ہمراہ جہلم، پنڈ دانخان اور دیگر علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 52رہائشی و کمرشل جائدادیں سیل کر دیں جن میں سے 37جائدادیں دینہ جبکہ باقی جہلم میں سیل کی گئیں سیل کی گئی جائدادوں کے ذمہ لاکھو ں روپے کے واجبا ت تھے جبکہ دوران چیکنگ مجموعی طور پر 342گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں سے 40گاڑیاں اور رکشے لائف ٹائم ،ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی اور رجسٹریشن کے بغیر چلنے کے باعث بند کر دیئے گئے آپریشن کے دوران نادہندگان سے اڑھائی لاکھ روپے ریکوری کا امکان ہے ای ٹی او جہلم ریاض حسین قریشی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نادہندگان کے خلاف یہ مہم 30مئی تک جاری رہے گی اور اس میں کسی کے ساتھ رعائت نہیں کی جائے گی شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ذمہ واجبات فوری ادا کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔