چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے محکمہ ڈاک گلگت بلتستان کے حکام کی ملاقات،پوسٹل بیلٹ پیپرز کی شفاف ترسیل یقینی بنانے کے حوالے تفصیلی گفتگو

تما م ر یٹرننگ افسران تک پو سٹل بلٹ پیپر ز کی شفاف طریقے سے ترسیل یقینی بنائی جائے،اس سلسلے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ

جمعرات 21 مئی 2015 22:03

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ سے محکمہ ڈاک گلگت بلتستان کے حکام کی ملاقات،پوسٹل بلٹ پیپرز کی صاف و شفاف ترسیل کو یقینی بنانے کے حوالے تفصیلی گفتگو ۔جمعرات کو محکمہ ڈاک کے انچارج سینئرپو سٹ ماسٹر محمد حسین اور ڈپٹی پو سٹ ماسٹر لیاقت علی نے پوسٹل بلٹ پیپرز کی تر سیل کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے آنے والے جنر ل انتخابات 2015ئمیں پو سٹل بلٹ پیپر ز کو پو رے جی بی میں صاف اور شفاف طریقے سے ترسیل کرنے کے لئے پو سٹ آفس کا عملہ مکمل تعاون کریگا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو یقین دلاتے ہو ئے بتایا کہ پو رے گلگت بلتستان کے ریٹرنگ آفسران تک پوسٹل بلٹ پیپرز کی ترسیل کو ہر صور ت میں شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اور تما م تر وسائل بروئے کا ر لائے جا ئینگے۔اس مو قع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ نے کہا کہ جی بی کے تما م ر یٹرننگ افسران تک پو سٹل بلٹ پیپر ز کو صاف اور شفاف طریقے سے ترسیل کو ہر صورت میں یقینی بناجائے اور کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مذید کہا کہ پو سٹ آفس کے عملہ پو سٹل بلٹ پیپر ز کی بروقت منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تو انائیاں برو ئے کارلائیں۔

متعلقہ عنوان :