Live Updates

شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے‘ عوام نے جھوٹ ‘ الزام اور سازش کی سیاست ٹھکرا دی‘ قدرت اور عدالتیں عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کر رہی ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پی پی 196 کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 21 مئی 2015 22:03

شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے‘ عوام نے جھوٹ ‘ الزام اور سازش کی سیاست ٹھکرا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پی پی 196 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے‘ عوام نے جھوٹ ‘ الزام اور سازش کی سیاست کو ٹھکرا دیا‘ قدرت اور عدالتیں عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اطلاعات نے پی پی 196ء کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ نوا زشریف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔

شیر آ نہیں رہا شیر آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قدرت اور عدالتیں دونوں عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کر رہی ہیں۔ عوام نے جھوٹ ‘ الزام ا ور سازش کی سیاست کو ٹھکرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک اور فتح پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات